- الإعلانات -

رینجرز نے وسیم اختر کی بیرون ملک روانگی کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا

کراچی رینجرز نے ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کے حکم کو چیلنج کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وسیم اختر کو 20 روز کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔تفصیلات کے مطابق وسیم اخترکو ملک سے باہر جانے کی اجازت تو مل گئی لیکن ان کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ رینجرز نے ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کے حکم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیلنج کر دیا۔رینجرز کے ڈی ایس آر ریاض نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر ڈاکٹر عاصم کیخلاف درج دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔خدشہ ہے کہ وسیم اختر ملک سے باہر جانے کے بعد اوپس نہیں آئینگے۔ مدعی مقدمہ کو سنے بغیر ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت منسوخ کی جائے۔عدالت نے رینجرز کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو 30 جون کا نوٹس جاری کردیا۔ وسیم اختر ڈاکٹر عاصم کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انھیں 20 روز کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی