- الإعلانات -

ایف آئی اے کی کاروائی غیر ملکی سفارتخانے کا اعلیٰ افسر گرفتار

اسلام آباد  ایف آئی اے حکام نے ایف 7 میں چھاپے کے دوران جعل سازی کے الزام پر غیر ملکی سفارتخانے کے اعلیٰ افسر کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق سیکٹر ایف 7میں سعودی سفارتخانے کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے نتیجے سعودی سفارتحانے کے ڈرائیور سمیت ایک اعلی سرکاری اہلکار اور ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر ساجد ، ابرار احمد اور شاہد اقبال شامل ہیں جن کے قبضے سے 30پاسپورٹ اور دیگر دستاویز برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان کا گروہ حج کوٹہ میں ٹور آپریٹر ز کیساتھ ملکر لوگوں کیساتھ جعلسازی کرتا تھا ۔تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیاگیا ہے ۔