- الإعلانات -

وزیر داخلہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات، سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فرانسیسی سفیر مس مارٹین ڈورنس نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعلقات، سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور انتہاءپسندی و دہشت گردی کے خلاف معاونت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں دونوں ملکوں میں تعاون بھی خوش آئند ہے۔