- الإعلانات -

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

 کراچی شہر میں گہرے بادل چھا گئے ، گرمی کی شدت میں مزید کمی ، شہریوں نے بارش ہونے پر سکھ کا سانس لیا کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے ، کراچی شہر کئی روز سے قیامت خیر گرمی کی لپیٹ میں تھا اور گرمی سے بے حال شہری مسلسل بارش کیلئے دعائیں کر رہے تھے ۔ آج دوپہر کے وقت شہر میں بادل چھائے اور پھر بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ۔ شہریوں نے گرمی کی شدت میں کمی پر خدا کا شکر ادا کیا ہے ۔