- الإعلانات -

حکومت کہیں نہیں جا رہی، شیخ رشید اچھی فال والا طوطا رکھ لیں : سردار ایاز صادق

لاہور:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ ٹی او آر معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا ، صر ف اختلافات بڑھے ہیں ۔ٹی او آرز پر حکومتی کمیٹی نے کبھی راستہ بند نہیں کیا۔پاناماپیپرزپردونوں کمیٹیاں مل کردوبارہ بات کر سکتی ہیںلاہور میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر آنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی سڑکوں پر فیصلے ہو سکتے ہیں ۔ مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں تاہم” شیخ رشید اچھی فال والا طوطا رکھ لیں“ ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف وزیراعظم ہیں اور رہیں گے۔دھرنوں میں ٹف ٹائم نہیں ملا تو ریفرنس سے کیا ٹف ٹائم، ملے گا، حکومت کےخلاف شیخ رشیدکی تاریخیں کئی سالوں سےسن رہا ہوں۔ سردارایاز صاد ق کا کہنا تھا کہ دھرنوں کےباعث ملک کوبہت زیادہ نقصان پہنچا، سڑکوں پر آنے سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 99فیصد پولیس افسران کی پروموشن ٹھیک ہوئی ہے لیکن دوبارہ عدالت سے رجوع بھی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بائی پاس نہیں کر سکتی ، حکومت کی کوشش ہے کہ میرٹ پر ترقی پانے والے پولیس افسران کا تحفظ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ جان خطرے میں ڈال کر ترقی پانے والوں کی مدد کی جائے ، جائز ترقی پانے والے افسران کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم متاثرہ افسران کو عدالت سمیت حکومت میں بھی اپنا موقف پیش کرناچاہئیے۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھی لاءڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی ہیں ۔