- الإعلانات -

وزیر اعلیٰ سندھ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر 476 ملین روپے جاری کردیئے

کراچی:وزیراعلی ہاوس کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر میں ہونے والی بارشوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ چار نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوچکا ہے، جبکہ آج حب سے پانی پمپ کرکے ضلع غربی کے علاقوں میں دیا گیا، کے الیکٹرک کے فیڈر بند ہونے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو نقصان پہنچا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کے شہر بھر میں جنریٹر لگاکر پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ عظمی، واٹربورڈ، ڈی ایم سی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہروقت متحرک رہنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے سیکرٹری انرجی کو کے الیکٹرک سے بات کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے