- الإعلانات -

روزے میں ڈانٹنے پر ماتحت نے افسر کو گولی مار دی

اسلام آباد: روزے میں ڈانٹنے پر ماتحت نے افسر کو گولی مار دی، سیکشن افسر کو زخمی حالت میں پمز منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔زیرو پوائنٹ کے قریب پی آئی ڈی میں قائم گلگت بلتستان کونسل کے دفتر میں گرمی اور روزے سے تنگ ملازم تنویر نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر سیکشن افسر عبد الرزاق کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ آبپارہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نائب قاصد کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی افسر کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔