- الإعلانات -

عبدالستار ایدھی کا آپریشن کامیاب رہا ، حالت بہتر ہے: بلقیس ایدھی

کراچی پاکستان کے نامور سماجی کارکن اور ایدھی فاﺅنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کا کامیاب کردیا گیا۔ گزشتہ روز سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (سوٹ) میں ان کا آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔گزشتہ روز عبدالستار ایدھی کے مختصر سے آپریشن کے بعد ان کی اہلیہ بلدقیس ایدھی نے بتایا کہ ”ان کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے، وہ ابھی آئی سی یو میں ہیں اور ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔“ بلقیس ایدھی نے مزید بتایا کہ ”میں نے آپریشن کے بعد انہیں (عبدالستارایدھی) کو آنکھیں کھولنے اور بند کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے بالکل ایسے ہی کای جس پر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ جیسا میں نے کرنے کو کہا انہوں نے میری بات کو اچھی طرح سمجھا۔“
عبدالستار ایدھی کا ڈائیلاسز لائن کو تبدیل کرنے سے متعلق کیا گیا آپریشن 20 منٹ جاری رہا جو کہ پہلے ہل کر خراب ہوچکی تھی، ایدھی 2013ءسے ڈائیلاسز کروارہے ہیں۔ قبل ازیں بلقیس ایدھی نے بتایا کہ جب انہیں آپریشن کیلئے لیجایا گیا تو نہ تو انہیں بخار تھا اور نہ ہی ان کا بلڈ پریشر ہائی لیول پر تھا جو کہ اچھی بات تھی۔