- الإعلانات -

افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان نے ایک بار پھر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت کل تیس جون کو ختم ہورہی تھی۔حکومت نے پاکستان میں مقیم پندرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں اکتیس دسمبر دوہزار سولہ تک توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں پندرہ لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین کے قیام میں توسیع کی سمری وفاقی کابینہ کے پاس تھی، تاہم کابینہ اجلاس نہ ہونے کے باعث وزیر اعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے توسیع کی منظوری دی، جبکہ افغان مہاجرین کی قیام میں توسیع سے متعلق تمام صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے اور انکی گرفتاریوں کی اطلاع پر نوٹس لیا تھا اورصوبوں کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی آنے تک افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو توسیع دینے کے لئے یو این ایچ سی آر کی جانب سے بھی حکومت پر شدید دباو تھا