- الإعلانات -

مشرف بیرون ملک جا سکتے ہیں ایان کیوں نہیں :لطیف کھوسہ

اسلام آباد:مشرف بیرون ملک جا سکتے ہیں ایان نہیں ، صرف 23 سال کی عمر میں ایان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ ایان علی  کے وکیل لطیف کھوسہ نے  کہا ہے کہ اب ایان علی کوعید پاکستان میں ہی منانا پڑ گئی ۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ دو ہفتوں کے لیے لٹک گیا ۔ وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں پرویز مشرف بیرون ملک جاسکتے ہیں مگر ایان علی نہیں ۔ صرف 23 سال کی عمر میں ایان علی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ ایان علی کی مشکلیں کم نہ ہوئیں ، ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ پھر التواء کا شکار ، ماڈل گرل کا عید بیرون ملک کرنے کا خواب چکنا چور ، سپریم کورٹ کا سندھ ہائی کورٹ کو ایان علی کی درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم ۔ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دئیے کہ آخر وزارت داخلہ نرم ہدف کے پیچھے کیوں پڑی ہے ۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماں مر رہی ہے لیکن ایان علی بیرون ملک نہیں جا سکتی ، وزارت داخلہ والے کسی کا حکم نہیں مانتے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریمارکس دئیے ہم نے حکم دیا تو دیکھیں گے کیسے نہیں مانتے ۔ وزارت داخلہ کے پاس ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مزید کتنے جواز ہیں ۔ سپریم کورٹ نے ایان علی کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی پاسپورٹ ، چیئرمین ایف بی آر کو جبکہ مقتول کسٹم آفیسر اعجاز چوہدری کی بیوہ کی فریق بننے کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔