- الإعلانات -

مذاکرات کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد : پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ملک کی سول اورملٹری قیادت میں ہم آہنگی ہے،پاک بھارت مسائل کاحل مذاکرات میں ہے،مذاکرات کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے ،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔دوران بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت 31 دسمبرتک بڑھادی گئی ہے،مہاجرین کی واپسی کیلئے افغان حکومت اوراقوام متحدہ سے سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان افغان مہاجرین کی باضابطہ واپسی چاہتاہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج جمہوری عمل کی حامی ہیں،پاکستانی عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ملک میں سول اور ملٹری قیادت میں ہم آہنگی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام مسائل کا حل مذاکرات کو سمجھتے ہیں اور پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔
پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ امریکی سینیٹر جان مکین جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستان ایم ٹی سی آر میں شمولیت کے لئے مناسب وقت پر درخواست کرے گا۔روس اور ترکی کے تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے ترکی میں ہونے والے حملے اور جانی نقصان پر افسوسکا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ کل بھوشن کی دی گئی معلومات پر کارروائی کررہے ہیں ۔اس نیٹ ورک کے کئی لوگو ں کو گرفتار کیا گیا ہے۔