- الإعلانات -

محمود اچکزئی نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا: پرویز خٹک

لاہور: محمود اچکزئی کی ہرزہ سرائی پر پرویز خٹک نے کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں اچکزئی نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ احسان فراموشی افغانیوں کی تاریخ ہے، بیان دینے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، پارلیمنٹ محاسبہ کرے۔محمود اچکزئی کے بیان پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کھری کھری سنا دیں۔ پرویز خٹک بولے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے، کیا وہ خیبر پختونخوا کے بغیر مکمل پاکستان کا تصور بھی کر سکتے ہیں؟ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو اپنے اتحادی سے اس کے بیان کے متعلق پوچھنا چاہئے۔اس بیان پر تجزیہ کاروں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ شاہد لطیف کا کہنا تھا محمود خان اچکزئی کو ڈکٹیشن افغانستان سے ملتی ہے، پیسے لیکر بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا پاکستان نے افغانیوں کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا، ان کی تاریخ ہی احسان فراموشی ہے۔ امتیاز گل نے بھی محمود اچکزئی کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔ماہر افغان امور حسین سہروردی نے کہا بیان سیاسی ناپختگی کا مظہر ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا پارلیمنٹ ایسے بیانات دینے والوں کا محاسبہ کرے۔