- الإعلانات -

‘آزاد کشمیر میں نواز لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی،

کراچی: پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری پھر حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کیسی گورنمنٹ ہے جس کا نہ وزیراعظم ہے نہ وزیر خارجہ۔ پی پی چیئرمین نعرے بھی لگاتے رہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب افطاری کی تھی باتیں سیاست پر ہوتی رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری پہلے شرکا سے خوش گپیاں لگاتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کا وقت آیا تو حکومت پر برس پڑے۔ پی پی چیئرمین بولے ملک میں کیسی حکومت ہے جس کا نہ وزیراعظم ہے نہ وزیر خارجہ ۔ آزاد کشمیر میں نواز لیگ کامیاب ہوئی تو کشمیر دشمن پالیسی جیت جائے گی۔ افطار ڈنر میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، نفیسہ شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، نثار کھوڑو، مولا بخش چانڈیو اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔