- الإعلانات -

پاکستان میں جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

لاہور : دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا ، پاکستان کے تمام شہروں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود رہی جس نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری جمعے کی نماز ادا کی ، نماز کے موقع پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تمام مساجد اور عبادت گاہوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس ، رینجرز اور فوج کے دستوں نے سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی اور مساجد ، امام بارگاہوں اور درباروں کے علاوہ ان کھلے مقامات جہاں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی عوام کی حفاظت کیلئے کڑا پہرا دیا ۔ مساجد کے راستوں پر آنے جانے والوں کی تلاشی بھی لی گئی ۔ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں ۔ ۔ سیکورٹی کے حوالے سے مساجد کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر کے سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی ۔ اے کیٹگری والی 167 مساجد کو حساس قرار دیا گیا جبکہ بی اور سی کیٹیگری میں 767 مساجد شامل تھیں ۔ مساجد کی سیکورٹی کے لیے 4200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔