- الإعلانات -

راولپنڈی :ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،

راولپنڈی : ڈاکوئوں نے سنار کے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا ، چار لاکھ کی نقدی لوٹ لی ، سہام میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔عید سے پہلے راولپنڈی کے شہری ڈاکوں کے رحم و کرم پر ، گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو دو کلو سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ شہریوں سے گن پوائنٹ پر رقم لوٹنے دوران مزاحمت کرنے والا زخمی نوجوان بھی چل بسا ۔ راولپنڈی میں عید سے پہلے ڈاکو راج ، سنار کے گھر ڈکیتی ، 2 کلو سونا ، چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی ۔ سہام میں ڈکیتی کے دوران زخمی نوجوان چل بسا ۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو راولپنڈی لین نمبر سیون کے ایک گھر میں داخل ہوئے ، گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنایا اور سونا ، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے سہام میں ڈاکوئوں نے رقم لوٹنے کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی ۔ زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا