- الإعلانات -

وزیراعظم ہاﺅس اور شریف فیملی کے ترجمان نے ڈاکٹر عظمیٰ کے الزامات مسترد کر دیے،

لاہور : وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف ابھی تک اسلام آباد میں ہیں اس لئے وہ پروٹوکول ان کا نہیں تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف سے متعلق ڈاکٹر عظمیٰ کا الزام بے بنیاد اور غلط ہے ۔ وہ ابھی تک اسلام آباد میں ہیں اور تھوڑی دیر کیلئے لاہور روانہ ہو جائیں گے، اس لئے گلبرگ 3 میں موجود پروٹوکول ان کا نہیں تھا۔
دوسری جانب شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی بہن، بھائی کی طرح جھوٹ نہ بولیں، سچ بولنا سیکھیں ، مریم نواز شریف ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں، حقیقت کو حقیقت رہنے دیا جائے