- الإعلانات -

دمام میں پھنسے پاکستانی دو ماہ سے حکومتی امداد کے منتظر

دمام : تمام افراد کے اقامے کی میعاد ختم ہوچکی ، کوئی داد رسی کو نہ آیا ، متاثرین کی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مدد کی اپیلدمام سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں ، دو مہینے گذر گئے کوئی داد رسی کو نہ آیا ، متاثرین بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں اور حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے معاملے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ احتجاج کرتے یہ ہیں سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنے پاکستانی جو اقامے کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات سے دوچار ہیں ۔ عید سر پر ہے ، اپنوں سے ملنے کا غم ستا رہا ہے ، وہ جائیں تو کہاں جائیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے ۔ متاثرین کہتے ہیں پاکستانی سفارتخانے کے دو ارکان آئے تھے ۔ وہ یہ کہہ کر چلے گئے کہ دعا کریں ۔  ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے  کہا کہ سعودی حکومت سے شہریوں کو جلد ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے ۔ سفارتخانے سے خود رابطہ کر کے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔