- الإعلانات -

ڈیرہ غازی خان ، بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ غازی خان:حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ، ایک نوجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے.ڈیرہ غازی خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ، خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں شہزاد کالونی میں ایک گھر کی چھت گر گئی جس سے سولہ سال کا نوجوان مہران عباس جاں بحق جبکہ اٹھارہ سالہ نعمان عباس شدید زخمی ہو گیا ۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان عباس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے میں سے نکالا ، ریسکیو 1122نے راستہ خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا