- الإعلانات -

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

لاہور: چودھری عاصم گجر نے مریم نواز کے پروٹوکول کا نام لے کر غلط فہمی پیدا کی ، صورتحال واضح ہونے پر مریم سے معافی چاہتی ہوں :ڈاکٹر عظمیٰ خان . لاہور سیاست میں ایک اچھی روایت قائم ، عمران خان کی بہن عظمٰی خان نےمریم نواز سے معذرت کرلی ، ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کیا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں ہراساں کیا ۔ مگربعد میں وہ پروٹو کول فریال تالپور کا نکلا ۔ معافی مانگنا سیاست میں ایک اچھی روایت ہے ، عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے یہ روایت قائم کر دی ہے ، انہوں نے مریم نواز سے دو روز قبل پیش آنے والے واقعے پر معذرت کی ہے ۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے خط کے ذریعے باضابطہ طور پر معذرت کی ۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری عاصم گجر نے مریم نواز کے پروٹوکول کا نام لے کر غلط فہمی پیدا کی اب صورتحال واضح ہوگئی ہے اس لئے وہ مریم نواز سے معذرت خواہ ہیں ۔ دو دن پہلے ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کیا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں ہراساں کیا ۔ انہیں چوہدری عاصم گجر نے اس حوالے سے آگاہ کیا تھا ۔ میڈیا نے اس الجھتے ہوئے معاملے کو سلجھایا اور پتہ لگایا کہ پروٹوکول کس کا ہے ۔ کھوج لگانے پر معلوم ہوا کہ گلبرگ میں پروٹوکول آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا ہے جو پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری عاصم گجر کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آئی تھیں ۔ واقعے پر عمران خان نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور مریم نواز پر شدید تنقید کی تھی ۔ ڈاکٹر عظمٰی نے تو مریم نواز سے واقعے پر معافی مانگ لی کیا عمران خان بھی معافی مانگیں گے سب کو اب اس کا انتظار ہے