- الإعلانات -

تربیلا ڈیم : توسیعی منصوبے کے دوران شڑنگ گرنے سے چار افراد جاں بحق

ہری پور : حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر مزدوروں اور چینی انجینئروں کی بڑی تعداد موجود تھی ، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا. تربیلا ڈیم پر چوتھے توسیعی منصوبے پر کام کے دوران شٹرنگ گرنے سے دو چینی انجینئر اور دو پاکستانی مزدو جاں بحق ہوگئے ، آٹھ کو ملبے تلے نکال لیا گیا ۔ ہری پور میں تربیلا ڈیم پر افسوسناک واقعہ چوتھے توسیعی منصوبے کی تعمیر کے دوران اس وقت پیش آیا جب اچانک شٹرنگ گر گئی ۔ حادثے کے وقت چینی انجینئر اور مزدوروں سمیت بڑی تعداد میں عملہ تعمیراتی کام کیلئے موجود تھا ۔ افسوسناک واقعے میں دو چینی انجینئر اور دو پاکستانی مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ۔ حادثے کے بعد امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملبے تلے اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے