- الإعلانات -

سرکاری اداروں میں عسکری جماعتوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی سرکاری ادارے میں سیاسی جماعت کا دفتر قائم نہیں ہونے دیا جائے گا :پاکستان رینجرز سندھکراچی پاکستان رینجرز سندھ کہا ہے کہ سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں ، بصورت دیگر تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامئیے کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی سرکاری ادارے میں کسی سیاسی جماعت کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں ۔ تمام سرکاری ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ سیاسی اور عسکری تنظیم کے دفاتر فوری بند کئے جائیں ، بصورت دیگر تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی ۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی بنیاد پر بھرتی گھوسٹ ملازمین کو فوری فارغ کیا جائے ۔ سیاسی ، عسکری تنظیموں کے بھرتی گھوسٹ ملازمین دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام سرکاری اداروں میں عسکری تنظیم یا گھوسٹ ملازم کی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن پر دیں ۔ عوام اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر دے سکتے ہیں