- الإعلانات -

بس مالکان کی عید سے پہلے عید ، مرضی کے کرایے وصول کرنے لگے،

لاہور :بڑی تعداد میں دوسرے شہروں کو جانے والے پردیسی ٹرانسپورٹرز کو زائد کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔لاہور  عید پربڑی تعداد میں لاہور سے پردیسیوں کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا مگر اپنے شہروں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔ لاہور کے لاری اڈے پر نہ تو کرایوں پر کنٹرول ہے اور نہ ہی مسافروں کے لیے گاڑیاں موجود ہیں ۔ عید کا مزہ تو صرف اپنوں میں ہی منانے کا ہے مگر پردیسی بے چارے ٹرانسپورٹرز کے مارے جائیں تو کہاں جائیں ۔ کسی کو شکایت سیٹ نہ ملنے کی تو کسی کو زائد کرائے کی ۔ مسافروں میں سے کوئی کوئی گاڑیوں کی کمی کا رونا روتا نظر آ رہا کوئی گھنٹوں سے انتظار کی سولی پر لٹکا ہے ۔ لاری اڈہ ایڈمنسٹریٹر نے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ پر ایکشن لیتے ہوئے 16 سے 20 گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ درجنوں کو 35 ہزار سے زائد کا جرمانہ کر دیا ہے