- الإعلانات -

وزیر اعظم کا چینی انجینیئرز کی میتیں جلد وطن واپس بھجوانے کا حکم

اسلام آباد : ترقیاتی منصوبوں میں چینی باشندوں کی خدمات کی تعریف ، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے چینیوں کی ایک حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو میتیں جلد چین بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی ہلاکت پر وزیر اعظم نواز شریف نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی باشندوں کی ترقیاتی منصوبوں میں خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے چینی انجینیئرز کی میتیں جلد واپس بھجوانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے غم زدہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام کرنے والے دیگر چینی انجینیئرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں تعاون پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں