- الإعلانات -

ملک کو لوٹنے والے آج ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں : شہباز شریف

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے دے کر ملک کی ترقی کو روکنے والے اب پھر دھرنے دینے کے چکر میں ہیں تاکہ ترقی کا جو پھل پکنے کو ہے اس درخت کو کاٹ دیا جائے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ اب یہ دھرنا دیں تو ان کا دھڑن تختہ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے رائیونڈ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کیا اور مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ا ن کا کہنا تھا کہ آج ملک سے اندھیرے ختم ہونے جارہے ہیں تو ا ب دھرنے دینے والے پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کو بتا رہا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی کی راہ میں مخالفین ایک مرتبہ پھر روڑے اٹکانے آرہے ہیں انہیں مسترد کردیں۔شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بلاول پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب تو دیدیں۔ وزیراعلیٰ نے مریم نواز کے حوالے سے غلط بیانی کرنے پر عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،،