- الإعلانات -

اچکزئی کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی کی جائے،پرویزالہی مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں،ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کی بات ہوتی ہے،محمود خان اچکزئی پاکستان مخالف بیان دیتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ دکھ اس بات کا ہے کے محمود اچکزئی کے بیان پر کسی سیاسی جماعت نے بیان نہیں دیا۔پرویز الہی کا کہنا ہے کہ آج ان لوگوں کے پاس جو عہدے موجود ہیں، وہ صرف پاکستان کی وجہ سے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس حساس معاملے پر اکٹھا ہونا چاہیئے، کیونکہ محمود اچکزئی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگل رہےہیں