- الإعلانات -

عید پر دہشت گردی کا خطرہ،حساس اداروں نے پنجاب میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا

حساس اداروں نے عید کے موقع پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ حساس اداروں نے عید کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کاروائیاں کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان دشمن عناصر سرگرم ۔عیدالفطر کے موقع پر دہشتگردی کی وارداتوں کا امکان ۔حساس اداروں نے پنجاب بھر میں پولیس کو اطلاع کردی۔حساس اداروں کی جانب سے عید پر پر دہشتگردی کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔۔۔۔ پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ ہونے کے باعث ان حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیاہے۔حساس اداروں نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران، سی پی اوز اور آر پی اوز کو سکیورٹی اقدامات کرنے کے لیے خط لکھ دیاہے۔ خط میں خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے حساس تنصیبات، اہم شخصیات اور سکیورٹی اداروں پر حملے کیے جا سکتے ہیں