- الإعلانات -

پشاور:شتہ خرہ میں دکان پر دستی بم حملہ1 شخص جاں بحق،3زخمی

پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار جوتوں کی دوکان پردستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے، جبکہ حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے گئے۔پولیس کے مطابق پشاور کےنواحی علاقے پشتہ خرہ میں جوتوں کی دکان پر دستی بم حملہ سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبعی امداد فراہم کرنے کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شرپسند عناصر پشاور کے علاقے باچاخان چوک پر تین کو وزنی بم بالٹی میں رکھ فرار ہوگئے، جیسے بی ڈی ایس حکام نے ناکارہ بناکر علاقے کو تباہی سے بچالیا تھا