- الإعلانات -

مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات

مشیر خارجہ سرتاج عزیزسے سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ایف سولہ طیاروں کی فراہمی افغانستان میں امن عمل پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال اور کولیشن سپورٹس فنڈ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیر سے امریکی سینیٹرز جان میکین کی سربراہی میں چاررکنی وفد نے ملاقات کی۔ امریکی وفد میں سینیٹر جوڈونیلی، سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریپبلکن پارٹی کے رکن ریک ڈیوس شامل تھے۔ ادھر سرتاج عزیز کی سربراہی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔حکومتی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جان میکین کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں بہتر تعلقات چاہتا ہے، جبکہ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہیں اور افغانستان میں قیام امن کے لئے پرخلوص کوششیں کیں۔ اس علاوہ دونوں وفود نے ملاقات میں پاک امریکاتعلقات کومستحکم کرنےسےمتعلق بات چیت کی