- الإعلانات -

عبد الستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں دو نابینا افراد کو لگا دی گئیں

کراچی:  دکھی انسانیت کے مسیحا عبد الستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں کراچی کے دو نابینا افراد کو لگا دی گئیں، ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا، دونوں نابینا افراد جلد دیکھ سکیں گے۔دکھی انسانیت کا مسیحا دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی عظیم کارہائے نمایاں سرانجام دے گیا۔ عبد الستار ایدھی صاحب کی بعد از مرگ عطیہ کی گئی آنکھیں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں دو نابینا افراد کو لگا دی گئیں۔ایدھی صاحب کی آنکھوں کا ٹرانسپلانٹ ایس آئی یو ٹی میں سرجنز کی ٹیم نے کیا۔ ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ دونوں نابینا افراد کے آپریشن کامیاب رہے ہیں اور وہ جلد دیکھ سکیں گے۔فیصل ایدھی کامیاب آپریشن پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آنکھوں کی روشنی پانے والے دونوں افراد سے جلد ملاقات کریں گے۔