- الإعلانات -

فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کا سوئم ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی : لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ہے ، شرکاء کو سیکورٹی کلئیرنس کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے.میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا ، یہ ایدھی صاحب کے آخری الفاظ تھے ، ملک بھر میں عبدالستار ایدھی کا سوئم منایا جارہا ہے ، کراچی میمن مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، مختلف شہروں میں بھی دعائیہ تقریبات جاری ہیں ، اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار ہے ۔ایدھی صاحب کے انتقال پر ملک کی فضا سوگوار ہے، سوئم پر ہر جگہ دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ کراچی میمن مسجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، قرآن خوانی کا سلسلہ صبح نو بجے شروع ہوا جو ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا ۔ قرآن خوانی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئ