- الإعلانات -

نون لیگ کیخلاف بڑی تحریک تیار ہو رہی ہے: عمران خان

لندن:  نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، ہزاروں چرانے والا جیل میں اور اربوں لوٹنے والا آزاد کیوں، عمران خان کا لندن پہنچنے پر سوال۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا نون لیگ کے خلاف ایک بڑی تحریک تیار ہو رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہزاروں چرانے والا جیل میں اور اربوں لوٹنے والا آزاد کیوں ہے۔