- الإعلانات -

پیر سے جمعرات تک ملک میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

لاہور : موسم کی خبر دینے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جو جمعرات تک جاری رہے گا . پیر سے جمعرات تک ملک میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ، اسلام آباد ، پنجاب ، زیر سندھ اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں تیز ہو گی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔جبکہ پنجاب اسلام آباد ، زیریں سندھ اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، شہر میں ٹھنڈ ی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہریوں کا موڈ خوشگوار ہو گیا ۔دوسری طرف لاہور میں گذشتہ روز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، ہلکی ہلکی ہوا بھی چل رہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی موسم خوشگوار ہے