- الإعلانات -

کراچی : دھابیجی میں پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی سپلائی معطل

کراچی : دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث شہر کو تیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے. مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث شہر کو تیس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی میں کمی ہوئی ہے ۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق واٹر بورڈ کے عملے نے پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے ۔ پائپ لائن بجلی کی اچانک معطلی کے باعث دبائو پڑنےسے پھٹی ہے ۔ اس پائپ لائن سے پانی کی فرہمی بند ہونے سے شہر کے بعض علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ ان میں لانڈھی کورنگی، ملیر محمود آباد اور ملحقہ آبادیاں شامل ہیں