- الإعلانات -

مظفرآباد: بھارتی فورسز کی لیپاویلی کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ،2شہری شہید

مظفرآباد : لائن آف کنٹرول پر لیپاویلی کے مقام پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کشمیر میں لیپا ویلی کے مقام پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے دونوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت مبشر اور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے جو منڈا کلی کے رہائشی تھے۔ بھارتی فائرنگ سے علاقے میں خوف پھیل گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی