- الإعلانات -

ایدھی فاﺅنڈیشن کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے : پرویز خٹک

کراچی : وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے آج تک ان جیسا حلیم اور شفیق انسان نہیں دیکھا ۔ انہوں نے جو دنیا کو کر دکھایا وہ کسی او ر کے بس کی بات نہیں ۔

ایدھی ویلج پر عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسا انسان دوبارپیدا نہیں ہو سکتا ، اس ایک آدمی نے پورے پاکستان کی خدمت کی اورا یسی مثال قائم کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وہ ہمارے رول ماڈ ل تھے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عبدالستار ایدھی قوم کے ہیرو ہیں اور غریبوں کا اسرا تھے ، انہوں نے ایسا فلاحی ادارہ قائم کر دیا ہے جس کی خدمات لازوال ہیں تاہم ہم اپنے صوبے میں ایدھی فاﺅنڈیشن کو ہر طر ح کی مدد فراہم کریں گے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اچانک لندن جانا پڑا جس وجہ سے وہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نہیں آسکے اورا نہوں نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ ہم جا کر عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنے صوبے میں عبدالستار ایدھی کے نام سے فلاحی ادارے قائم کریں گے اور سڑکوں کو بھی انکے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔
ان کے ہمراہ سپیکر اسد قیصر ، عارت علوی ، خرم شیر زمان ، مشتاق غنی اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے ۔