- الإعلانات -

عبدالستار ایدھی کے بعد جاوید ہاشمی کا بھی آ نکھیں عطیہ کرنیکا اعلان

ملتان  : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفات کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا ایدھی صاحب پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے۔ مرحوم عبدالستار ایدھی نے لوگوں کے دلوں پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت حکومت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر دل ان کی وفات پر سوگوار ہے ۔