- الإعلانات -

پاناما لیکس: حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اشارہ دے دیا

لاہور : پرویز رشید کہتے ہیں حکومت کے چھ ممبرز ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے صرف تین ارکان کی سوچ مختلف ہے.عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں پھر شروع ہو گئیں ، ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی پر حکومت ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کو بھی اجلاس میں دعوت دی جائے گی ۔پرویز رشید کہتے ہیں حکومت کے چھ ممبرز ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے صرف تین ارکان کی سوچ مختلف ہے ۔ اے این پی اور ایم کیو ایم بھی ان کے ساتھ نہیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کوشش کریں گے کہ اپوزیشن بھی اجلاس میں آئے اور متفقہ رپورٹ مرتب کی جائے ۔