- الإعلانات -

نون لیگ کا چودھری عبد المجید پر قتل و غارت کا الزام، انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے، چودھری عبد المجید کی گالی اب گولی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا۔ پرویز رشید نے فارورڈ کہوٹہ میں مسلم لیگ نون کے دو کارکنوں کے قتل کا ذمہ دار وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹھہرایا۔ چیف الیکشن کمشنر سے فوری ایکشن کا مطالبہ بھی کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست پیپلز پارٹی حکومت کا مقدر بن چکی ہے۔ اکیس جولائی چودھری عبد المجید کا یوم احتساب ہو گا۔