- الإعلانات -

علی حیدر گیلانی کی آرمی چیف سے ملاقات ، تبادلہ خیال

راولپنڈی: طالبان سب سے زیادہ آپ سے خوفزدہ ہیں ، علی حیدر گیلانی نے ملاقات کے دوران آرمی چیف کو طالبان کے خدشات سے آگاہ کیا.سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف نے علی حیدر گیلانی کو بازیابی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف کو بتایا کہ طالبان کو سب سے زیادہ خوف ان سے ہے ، کیونکہ آرمی چیف کی جانب سے آپریشن شروع کئے جانے کے بعد طالبان کا تیزی سے خاتمہ ہوتا جا رہا ہے اس لئے وہ ان سے خوفزدہ ہیں ۔