- الإعلانات -

نو چھٹیوں سے بھی سرکاری ملازموں کا دل نہ بھرا ، دفتر حاضر نہ ہوئے

اسلام آباد : ملازموں کی موجیں جاری ، پہلے ورکنگ ڈے پر بھی دفتر حاضر نہ ہوئے ، متعدد کم چھٹیاں ملنے کا افسوس بھی کرتے رہے.شہر اقتدار میں سرکاری دفاتر کھل گئے ، نو دن کی چھٹیوں سے بھی ملازمین کا دل نہ بھرا ۔ حاضری نصف سے بھی کم ، کام کاج تو شروع نہ ہوا عید کیسے گزری کی خوش گپیوں میں پہلا دن گزر گیا ۔ عید چھٹیاں ختم مگر سرکاری ملازمین کی موجیں ختم نہ ہوئیں ، پہلے ورکنگ ڈے پر بھی دفاتر خالی ، عید کی چھٹیوں کے ساتھ ایک چھٹی لے کر نو دن کی چھٹیوں کے مزے اڑانے والے ملازمین پہلے ورکنگ ڈے پر بھی دفاتر نہ پہنچے اور جو پہنچے وہ چھٹیاں کم ملنے کا افسوس کرتے رہے ۔ دفاتر پہنچنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں نے تر و تازہ کر دیا اب نئے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے .