- الإعلانات -

کشمیر میں کشیدگی برقرار، ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں نوجوان علیحدگی پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جمعے کی شام سے شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے دوران مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہلکار کے علاوہ دیگر تمام عام شہری ہیں۔پرتشدد واقعات میں 250 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 90 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ریاستی حکومت کی جانب سے وادی میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کا کوئی اثر نظر نہیں آ رہا ہے۔حکومت نے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لیے وادی میں مزید فوج تعینات کی ہے اور کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔