- الإعلانات -

نیازی صاحب آپ کرونا کے حوالے سے آگاہی پیدا کررہے ہیں

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)چیئرمین پاکستان ہلال احمر ابرا ر الحق نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب آپ نے کرونا کے حوالے سے جس طرح ہر پروگرام میں بات چیت کی ہے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں ، آپ لوگوں میں اس وباء کے حوالے سے آگاہی پیدا کر رہے ہیں ، یہ ہی نشانی ایک محب وطن کی ہوتی ہے ، پاکستان عوام جہاں پر بہت دلیر بھی ہے اور وہاں پر لاپراہ بھی، ریڈ کریسنٹ کی بین الاقوامی سطح پر تعریف ہوتی ہے ، اہم بات یہ ہے کہ این سی او سی کے اجلاس ہوتے ہیں ، اسد عمر عوام کو کرونا کے حوالے سے بتاتے بھی ہیں ، لیکن ہ میں قائد اعظم;231; کے فرمان کے ایمان ، اتحاد ،تنظیم پر عمل کرنا ہوگا، آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مسلمان سب سے زیادہ محفوظ ہیں ، کیونکہ وہ پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں ، وضو کرتے ہیں ، ان اصولوں پر عمل کرنے کی وجہ سے وہ وباء سے محفوظ ہیں ۔