- الإعلانات -

برطانیہ کا پاکستان کے حوالے سے فیصلہ غلط ہے ، واجد خان

دنیا کے اور ممالک میں پاکستان سے زیادہ کرونا کی وباء ہے ، سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)رکن برٹش ہاءوس آف لارڈ واجد خان نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو نظر انداز کیے جانے کا فیصلہ غلط ہے ، اس حوالے سے ہم خطوط بھی لکھے ہیں ، اور ان سے کہا کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کریں ، دنیا بھر کے اور ممالک میں پاکستان سے بھی زیادہ کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے لیکن پاکستان کے حوالے سے برطانوی حکومت نے غلط فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں نہیں ڈالنا چاہئے تھا، آنے والے دنوں میں ہاءوس آف لارڈ کا اجلاس ہے ہم وہاں بھی اس حوالے سے آواز اٹھائیں گے ، در اصل وجہ یہ ہے کہ کچھ پاکستانی لندن آرہے تھے اور وہ کرونا وائرس سے متاثر تھے، غالباً اس وجہ سے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں ، لارڈ واجد خان نے کہا کہ برطانوی حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرے ، پاکستان کو ریڈ لسٹ م یں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی ایسی اندرونی کہانی نہیں ، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ، اور بھی ہونی چاہئیں ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی برطانوی حکومت کا کردار قابل ستائش نہیں ، ہمارا فرض ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو بھارت ظلم و ستم ڈھا رہا ہے ، اس حوالے سے بھارت پر دباءو ڈالا جائے وہ بھارت میں ظلم و ستم بند کرے ۔