- الإعلانات -

یقینی طور پرنیازی صاحب آپ نے جن کلازز کی نشاندہی کی انہیں کی وجہ سے آج حکومت مسائل درپیش ہیں

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں سینئر رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب میں نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے آپ کی پٹیشن نکال کر پڑھی اس میں ججز صاحبان نے آپ کی بڑی تعریف کی اور اس حوالے سے وہ آپ کے معترف ہیں ، اس بار میں دوسری رائے بھی نہیں کہ آپ کا 18ویں ترمیم کے حوالے سے کردار قابل تعریف ہے آپ نے اس حوالے سے ایک تاریخی اقدام کیا ، یقینی طور پر آج انہیں کلازز کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں ، جن کی آپ نے نشاندہی کی تھی ، میں آپ کو اس سلسلے میں مبارکباد بھی پیش کرتاہوں ، 18ویں کے ترمیم کے ذریعے ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی اور وفاق کو محتاج بنا دیا گیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں 1985سے لڑائی چل رہی ہے ، یہ پرویز مشرف کے دور تک لڑتے رہے ایک دوسرے کیخلاف انہوں نے مقدمات بنائے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آپس کی نفرتیں سب پر عیاں ہیں ، مریم نواز کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں ریاض فتیانہ نے کہاکہ نیازی صاحب آپ کو معلوم ہے کہ ڈاکٹر عدنان تشریف لائیں اور ان کے بارے میں جو کچھ مشہور ہے اس کے بارے میں بھی سب کو علم، جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے تو عثمان بزدار کامیاب وزیر اعلیٰ ہیں ، اور مستحسن طریقے سے پنجاب کا نظام چلا رہے ہیں ، اس وقت شہباز شریف کا بھی کوئی مستقبل نہیں ، وزیر اعظم عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ، انشاء اللہ آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا ۔