- الإعلانات -

فیصل آباد:شوہر نے فائرنگ کر کے ناراض بیوی کو ہلاک کر دیا، ساس زخمی

فیصل آباد ملت ٹاﺅن میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کر دیا جبکہ ساس زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم ندیم کی بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی۔ ندیم اسلحہ سمیت اپنے میکے آیا اور ناراض بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ اس کی ساس زخمی ہو گئی۔ اہل علاقہ نے ملزم کو اسلحہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔