- الإعلانات -

الیکشن کمیشن کےارکان کا تقرر ،تحریک انصاف کی مشاورت مکمل

تحریک انصاف:  نے الیکشن کمیشن کےارکان کے تقرر کے حوالے سے پارٹی مشاورت مکمل کر لی، شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سےملاقات کرکےانہیں ناموں سےآگاہ کریں گے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کےارکان کے تقرر کے حوالےسے پارٹی مشاورت مکمل کر کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی، اس سلسلےمیں شاہ محمودقریشی کی آج اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ اوراعتزاز احسن سےملاقات متوقع ہے