- الإعلانات -

اسلام آباد :قانون سے کھلواڑ کرنے والے سکندر کی قسمت کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر

اسلام آباد:  کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں قانون سے کھیلنے والے سکندر حیات کی قسمت کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر کر دیا گیا۔ فیصلہ اب بائیس جولائی کو سنایا جائے گا ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے محفوظ شدہ فیصلہ چوتھی مرتبہ موخر کر دیا۔عدالت نے فیصلے کی تاریخ پہلے نو جون ، بائیس جون ، پانچ جولائی اور اب بائیس جولائی مقرر کر دی۔کیس کی مختصر سماعت انسداد دہشت گردی کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔ملزم سکندر پہلے ہی جیل میں ہے جبکہ اس کی اہلیہ ضمانت پر ہے۔استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔ملزم سکندر نے سولہ اگست دوہزار تیرہ کو وفاقی دارلحکومت کے اہم زون بلیو ایریا کو یرغمال بنا ئے رکھا تھا اور بندوق کی طاقت پر قانون کے رکھوالوں کو پورے سات گھنٹوں تک تگنی کا ناچ نچایا تھا۔ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دوہزار چودہ کو فردجرم عائد کی گئی تھی