- الإعلانات -

شاہد حامد قتل کیس: ایم کیو ایم قائد سمیت 5 ملزمان اشتہاری قرار

کراچی :میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم قائد سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر کے سابق سیکیورٹی انچارج ملزم منہاج قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان میں ایم کیو ایم قائد،رہنما ندیم نصرت،راشد اختر عرف شیخ،اطہر حسین اور سہیل زیدی نامزد ہیں جبکہ ایک ملزم صولت مرزا کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

 

آئندہ سماعت پر ملزم منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملزم کے خلاف ڈیفنس میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے