- الإعلانات -

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی توقع

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں اس ہفتے سے مزید بارشوں کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران پنجاب اسلام آبادکشمیر شمال مشرقی بلوچستان خیبر پختونخوا فاٹا کراچی سمیت زیریں سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسے گی ۔سندھ پنجاب کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختوا میں موسم پہلے سے کافی بہتر ہوگیا ہے ، کئی علاقوں میں تو باد لوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے ۔بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے چھٹیوں کی تعطیلات منانے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ہوئے ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون ہواوٴں کے سبب مزید بارشیں ہوں گی ۔اسلام آباد ،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ ،لاہور، سرگودھا ،فیصل آباد اور زیریں سندھ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب، سبی، نصیر آباد اور جنوبی پنجاب میں اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرآ ندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے