- الإعلانات -

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو دفتری امور سنبھالنےکی اجازت دے دی

ڈاکٹروں  نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو دفتری امور سنبھالنےکی اجازت دے دی ،جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس جاتی عمرہ میں پی ایم کیمپ آفس متحرک ہو گیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر عملہ بھی وزیراعظم ہاؤس جاتی عمرہ پہنچ گیا،جنہوں نےفائلوں پر کام شروع کر دیا۔وزیراعظم نےالیکشن کمیشن کےنئےممبران کی تقرری کے حوالےسے وفاقی وزیرِخزانہ اسحٰق ڈار سے مشاورت کی اور انہیں ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے ملاقات کےبعدانہیں بریفنگ دی جائے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید دکھ کا اظہارکیا اور عالمی برادری سےمطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے